افغان خفیہ ادارے کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔انٹیلی جنس سربراہ کو افغان صدر کے دورۂ پاکستان پر اعتراض تھا۔
رحمت اللہ نبیل نے سماجی ویب سائٹ پر اشرف غنی کے دورۂ پاکستان پر تنقید کی تھی۔رحمت اللہ نبیل کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے دورۂ پاکستان کا کوئی
نتیجہ نہیں نکلے گا۔
استعفے کے متن میں رحمت اللہ نبیل کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے انٹیلی جنس سربراہ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔رحمت اللہ نبیل 5سال سے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے سربراہ تھے۔